نئی دہلی، 5 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) عملہ جات ،عوامی شکایات اورپنشن کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج کہاکہ دیگرپسماندہ طبقات کا قومی کمیشن ذاتوں کی زمرہ بندی سے متعلق اپنی رپورٹ 31مئی 2019 تک دے گا۔ڈاکٹر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وکاس مہاتمے کے ’ریزرویشن پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے موجودہ نظام کی جگہ ویٹڈ انڈیکس سسٹم ‘اختیار کرنے کے سلسلہ میں پیش کی گئی غیر سرکاری قرارداد پر ہوئی بحث کے بعد کہاکہ حکومت سبھی طبقوں کو یکساں مواقع دینے اور سبھی کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انھوں نے کہاکہ او بی سی طبقات میں ریزرویشن کے تعلق سے پیداہوئے سوالات کے حل کے لیے دیگر پسماندہ طبقات کا قومی کمیشن ذاتوں کی زمرہ بندی کا کام کررہاہے۔